• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 50623

    عنوان: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم كے وصال كی انگریزی تاریخ اور دن

    سوال: محمد صلی وسلم جب پیدا ہوئے اس وقت اسلامی اور انگریزی دن اور تاریخ کیا تھا، کیااختلاف ہے اور کبارعلماء کرام کے درمیان پسندیدہ کی کیا رائے ہے ؟ محمد صلی وسلم جب انتقال کرگئے اسلامی اور انگریزی دن اور تاریخ کیا ہے ،، کیا اختلاف ہے اور کبارعلماء کرام کے درمیان پسندیدہ کی کیا رائے ہے ؟ ایک شخص کو مندرجہ بالا تاریخوں پر کیا کرنا چاہیے ، صحابہ وغیرہ نے کیا کیا؟ حوالہ کے ساتھ جواب فراہم کریں.

    جواب نمبر: 50623

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 284-284/M=3/1435-U ”ولادت باسعات کی تاریخ میں مشہور قول تو یہ ہے کہ حضور پر نور صلی اللہ علیہ وسلم ۱۲/ ربیع الاول کو پیدا ہوئے لیکن جمہور محدثین اور مورخین کے نزدیک راجح اور مختار قول یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ۸/ بیع الاول کو پیدا ہوئے، عبداللہ بن عباس اور جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہم سے بھی یہی منقول ہے اور اسی قول کو علامہ قطب الدین قسطلانی نے اختیار کیا ہے، انگریزی تاریخ ماہ اپریل ۵۷۰ء ہے (دیکھئے سیرة مصطفی جلد اول ص۵۲) تاریخ وفات میں اختلاف شدید ہے مشہور قول کی بنا پر ۱۲/ ربیع الاول کو وفات ہوئی، موسی بن عقبہ اور لیث بن سعد اور خوارزمی نے یکم ربیع الاول کو تاریخ وفات بتلایا ہے اور کلبی اور ابومخنف نے دوم ربیع الاول تاریخ وصال قرار دیا ہے، علامہ سہیلی نے روض الأنف میں او رحافظ عسقلانی نے شرح بخاری میں اسی قول کو رجح قرار دیا ہے۔ (سیرة مصطفی ۳/۱۶۹، ۱۷۰) ان تاریخوں میں کوئی مخصوص عمل ثابت نہیں اور جشن میلاد النبی وغیرہ جو بدعات وخرافات ان تاریخوں میں ہوتی ہیں، ان سے مسلمانوں کو اجتناب لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند