• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 39978

    عنوان: حضور نے اپنے پوری زندگی میں کیا کیا تجارت کی؟

    سوال: حضور نے اپنے پوری زندگی میں کیا کیا تجارت کی؟ کیا حضور نے نبوت کے بعد بھی کوئی تجارت کی اگر ہاں تو کب کہاں اور کیا؟ جو کام حضور نے نبوت سے پہلے کیا کیا وہ بھی سنت کہلائیگا یا سنت نبوت کے بعد والے کام ہی مانے جائینگے؟ جمعہ میں خطبہ کا سننا واجب ہے تو جن حضرات کا خطبہ چھوٹ جاتا ہے تھوڑا یا مکمل انکی کیا تلافی ہوگی؟ جو حضرات جان بوجھ کر دیر سے آتے ہیں اور خطبہ چھوڑ دیتے ہیں کیا انکی نماز جمعہ ہو جائیگی یا نہیں؟ چغل خور جنت میں کبھی نہیں جائیگا اور جنت کی بو تک نصیب نہیں ہوگی؟ اسی طرح بے پردہ عورتیں انکو جنت کی بو تک نصیب نہیں ہوگی ؟؟ اسکا کیا مطلب ہے کیا وہ ایمان کے باوجود ہمیشہ جہنم میں رہینگے؟

    جواب نمبر: 39978

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1470-1152/B=7/1433 (۱) حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ پاٹنر شپ میں تجارت کی ہے، یہ تفصیل نہیں معلوم کہ کیا کیا آپ نے تجارت کی ہے۔ (۲) نبوت کے بعد تجارت کرنے کا ثبوت نہیں ملتا ہے۔ (۳) جو کام نبوت سے پہلے آپ نے کیا ہے راجح قول یہ ہے کہ وہ بھی سنت کہلائے گا۔ (۴) جس شخص کا جمعہ کے دن خطبہ چھوٹ گیا وہ جمعہ کی فضیلت سے محروم ہوجائے گا، اس کی کوئی تلافی نہیں ہے۔ آئندہ بہت پہلے جامع مسجد میں پہنچنے کی کوشش کرے، جو لوگ قصدا جمعہ کا خطبہ ترک کردیتے ہیں ان کا جمعہ ناقص ادا ہوگا۔ (۵) یہ حکم تغلیظاً فرمایا گیا ہے تاکہ لوگ چغل خوری سے بچیں اور عورتیں بے پردگی اور بے حیائی سے بچیں، یہ مقصد نہیں ہے کہ فی الواقع یہ لوگ ہمیشہ جہنم میں رہیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند