• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 39923

    عنوان: حضرت عمر کا اپنے بیٹے کو زنا پر سزا دینے کا واقعہ جو مشہور کیا گیا ہے، غلط ہے،

    سوال: حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اپنے بیٹے کو زنا پر سزا دینا اور اس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوجانا․․․ کیا یہ درست ہے؟ مفتی صاحب کیا یہ درست ہے کہ حضرت عمر نے اپنے بیٹے کو زنا کرنے کے جرم میں کوڑوں کی سزا دی تھی اور اس وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا تھا؟ پڑھا ہے کہ یہ بات صحیح ہے، یہ آج کل انٹرنیٹ پر کافی مشہور ہورہا ہے کہ یہ بات سچ ہے؟

    جواب نمبر: 39923

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1179-856/D=8/1433 حضرت عمر کا اپنے بیٹے کو زنا پر سزا دینے کا واقعہ جو مشہور کیا گیا ہے، غلط ہے، محدثین نے اس روایت کو موضوع اور باطل قرار دیا ہے، تفصیل کے لیے اللآلي المصنوع في الأحادیث الموضوع، کتاب أحکام الحدد کامطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند