• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 38008

    عنوان: ابراہیم علیہ السلام کے باپ کون تھے، سید کون ہے؟ کیا ان کی تعظیم لازمی ہے؟

    سوال: ابراہیم علیہ السلام کے باپ کون تھے، سید کون ہے؟ کیا ان کی تعظیم لازمی ہے؟

    جواب نمبر: 38008

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 577-488/B4/1433 قرآن پاک میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام آزر بتایا گیا ہے ”وَاِذْ قَالَ اِبْرَاہِیْمُ لِاَبِیْہِ آزَرَ“ اس میں اختلاف بھی ہے، بعض حضرات آزر ان کے چچا کا نام بتاتے ہیں، اس کی تحقیق قصص القرآن موٴلفہ مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی میں ملاحظہ فرمائیں۔ (۲) جن لوگوں کا سلسلہٴ نسب حضرت جعفر، حارث، بنوہاشم، حضرت حسن وحسین رضی اللہ عنہم تک تحقیقی طور پر پہنچتا ہے اور ان کے نسب نامہ میں کوئی شک وشبہ نہیں ہے تو وہ سید کہلاتے ہیں، آل رسول کی نسبت سے ان کا احترام کرنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند