متفرقات >> تاریخ و سوانح
سوال نمبر: 3783
میں جاننا چاہتا ہوں کہ کربلا میں درحقیقت کیا واقعہ پیش آیا، کون حق پر تھا اورکون ناحق؟ اہل دیوبند کا حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور خلیفہ یزید بن معاویہ بن سفیان کے سلسلے میں کیا تصور ہے؟
میں جاننا چاہتا ہوں کہ کربلا میں درحقیقت کیا واقعہ پیش آیا، کون حق پر تھا اورکون ناحق؟ اہل دیوبند کا حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور خلیفہ یزید بن معاویہ بن سفیان کے سلسلے میں کیا تصور ہے؟
جواب نمبر: 3783
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 308/ د= 373/ د
کربلا میں حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے رفقاء کی شہادت کاواقعہ پیش آیا یہ دور یزید بن ابی سفیان -رضی اللہ عنہ- کی خلافت کا زمانہ تھا۔ اس دور کے سب ہی لوگ دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں اور حق و ناحق کا فیصلہ دربار خداوندی میں ہونا ہے، ان کے حسنات پر اعلیٰ جزاء اور سیئات سے عفو درگذر کی امید بارگاہ ایزدی سے لکھی جائے تو حرج نہیں۔ اس مسئلہ کا نہ تو فیصلہ کرنا ہمارے ذمہ ہے اور نہ کسی معاملہ میں آپ کی شہادت مطلوب ہوگی، لہٰذا سکوت کی راہ اختیار کرنی چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند