متفرقات >> تاریخ و سوانح
سوال نمبر: 3650
میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ جب حضرت امام حسین کربلا میں شہید ہوئے تو اس وقت کسی صحابی نے ان کا ساتھ کیوں نہیں دیا؟ اور ان کے شہید ہونے کے بعد کسی نے یزید کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی؟ واقعہ کربلا کے حقائق کیا ہیں؟ اس سلسلے میں کوئی کتاب ہو تو اس کا حوالہ دیں ۔جب یزید جیسے ظالم حکمراں آیا تو اس کے خلاف کسی صحابی نے جہاد کیوں نہیں کیا؟

جواب نمبر: 3650
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 560/ ب= 450/ ب
حضرت امام عظم ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ سے کسی نے بھی سوالات کیے تو آپ نے فرمایا: اپنی زبان بند رکھو اور اس کے بارے میں کچھ نہ پوچھو اسی میں عافیت ہے، اور اسی میں بھلائی ہے۔ اس لیے ہمیں بھی خاموش رہنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند