• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 3619

    عنوان:

    کیا صحیح ہے کہ یزید حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا قاتل نہیں ہے؟ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو کس نے شہید کیا؟ کیا آپ محرم میں شہید ہوئے تھے؟

    سوال:

    کیا صحیح ہے کہ یزید حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا قاتل نہیں ہے؟ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو کس نے شہید کیا؟ کیا آپ محرم میں شہید ہوئے تھے؟

    جواب نمبر: 3619

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 290/ ل= 293/ ل

    (۱) جی ہاں! یزید حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا قاتل نہیں بلکہ جب حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا سر مبارک یزید کے دربار میں لے جایا گیا تو اس نے اس پر اظہار افسوس کیا اور ابن زیاد پر لعن طعن کیا۔

    (۲) آپ رضی اللہ عنہ کے بدن مبارک پر نیزے اور تلوار کے متعدد زخم آئے تھے لیکن آخر میں جس شقی و بدبخت نے سرمبارک کو تن سے جدا کیا اس کا نام سنان بن انس تھا۔

    (۳) جی ہاں! دس محرم الحرام کو آپ شہید ہوئے تھے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند