• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 348

    عنوان:

    خلفائے راشدین اور اسلام کے ابتدائی پچاس برسوں کی تاریخ پر کسی کتاب کی رہنمائی فرمائیں

    سوال:

    میں خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم اور حضرت عمر بن عبد العزیز رحمة اللہ علیہ کی سوانح اور اسلام کے ابتدائی پچاس برسوں کی تاریخ پڑھناچاہتا ہوں۔ براہ کرم، مجھے اس سلسلے میں کتابوں کی طرف رہ نمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 348

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 259/م=257/م)

     

    علامہ جلال الدین سیوطی -رحمہ اللہ- کی کتاب تاریخ الخلفاء (عربی) تاریخ اسلام (اردو) موٴلفہ اکبر شاہ نجیب آبادی، خلافت راشدہ (اردو) موٴلفہ مولانا عبدالشکور صاحب، سیرت حلبیہ، سیرت عمر بن عبدالعزیز وغیرہ کتب کا مطالعہ فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند