• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 31848

    عنوان: میں سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں کبھی بھی باسی کھانا نہیں کھایا، صرف تازہ بنا ہوا کھانا کھایا ہے۔ کیا یہ صحیح ہے؟

    سوال: میں سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں کبھی بھی باسی کھانا نہیں کھایا، صرف تازہ بنا ہوا کھانا کھایا ہے۔ کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 31848

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 982=135-6/1432 شمائل ترمذی میں ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کیگھر جو کی روٹی کبھی نہیں بچتی تھی، اس روایت کو نقل کرنے کے بعد حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب قدس سرہ خصائل نبوی میں فائدہ تحریر فرماتے ہیں، یعنی جو کی روٹی اگر کبھی پکتی تھی تو وہ مقدار میں اتنی ہوتی ہی نہیں تھی کہ بچتی اس لیے کہ پیٹ بھرنے کو بھی کافی نہیں ہوتی تھی۔ (خصائل نبوی: ۸۵) روایت مذکورہ اور اس کے فائدہ سے معلوم ہوتا ہے کہ باسی ہونے کی نوبت ہی نہیں آتی تھی، مولانا طارق جمیل صاحب کے بیان کا مقصد ہوسکتا ہے کہ یہی ہو ، نہ یہ باسی کھانا کھانا شرعاً مذموم ناپسندیدہ ہے، بہرحال انھوں نے جو کچھ فرمایا ہے اس کی اصل عبارت مع حوالہ نقل کرکے بھیجیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند