• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 3013

    عنوان: رسول کی شان میں گستاخی کرے پر تبرا  واجب ہے یا نہیں؟

    سوال:

    سوال یہ ہے کہ کیا جب رسول (صلی اللہ علیہ وسلم )نے اپنی موت کے وقت قلم اور کاغذ منگایا تو عمر (رضی اللہ عنہ) نے یہ نہیں کہا کہ ? یہ محمد ہذیان بک رہے ہیں?؟ تو کیا جو رسول کی شان میں گستاخی کرے تو اس پر تبرا وجب نہیں؟ وہ دائرہ اسلام سے خارج نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 3013

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 256/ ج= 246/ ج

     

    کتب احادیث میں کسی صحیح روایت سے بھی یہ ثابت نہیں کہ یہ محمد ہذیان بک رہے ہیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا جملہ ہے، یہ محض افترا پردازی ہے جو بے دلیل و بے ثبوت ہے۔ حافظ ابن حجر عسقلانی نے فتح الباری میں اور حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی نے تحفہٴ اثنا عشریہ میں اس افترا پردازی کی تردید کی ہے۔ اور فرماتے ہیں کہ کسی صحیح روایت سے یہ ثابت نہیں۔ پس اس ایک بے دلیل بات کی بنیاد پر کسی کو دائرہٴ اسلام سے خارج قرار دینا اور اس تبرا بازی کو واجب کہنا بجائے خود ایک بہت بڑی گمراہی ہے ومن یضلل اللّٰہ فلا ھادی لہ.


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند