• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 29599

    عنوان: حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ نے 90/ لاکھ لوگوں کو اسلام میں داخل کیا۔ براہ کرم، اس بارے میں مستند حوالہ دیں۔ 

    سوال: حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ نے 90/ لاکھ لوگوں کو اسلام میں داخل کیا۔ براہ کرم، اس بارے میں مستند حوالہ دیں۔ 

    جواب نمبر: 29599

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 207=177-3/1432

    حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمہ اللہ کے ہاتھ پر کثیر تعداد نے اسلام قبول کیا، البتہ اس کی صحیح تعداد کا ذکر کسی مستند طریقہ پر نہیں ملتا، فتاویٰ محمودیہ میں ہے: ”حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمہ اللہ کے ہاتھ پر بہت بڑی تعداد میں لوگ مسلمان ہوئے، ایک عیسائی نے نوے لاکھ تعداد لکھی ہے ہوسکتا ہے کہ اس کا مبالغہ ہو“۔ (فتاویٰ محمودیہ: ۴/۵۵۶) اور اس کے حاشیہ میں تاریخ دعوت وعزیمت کے حوالہ سے مذکور ہے ”کسی قدیم تاریخی ماخذ میں ان تبلیغی مساعی کی تفصیلات اور ان کے نتائج واثرات کا مستند ومعین طریقہ پر تذکرہ نہیں ملتا، عام طور پر اتنا ذکر کیا جاتا ہے کہ کثیر وعظیم تعداد میں بندگانِ خدا نے ان سے ایمان واحسان کی دولت پائی اور لوگ جوق درجوق اسلام میں داخل ہوئے“ (تاریخ دعوت وعزیمت: ۳/۳۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند