متفرقات >> تاریخ و سوانح
سوال نمبر: 2609
میں ڈاکٹر ذاکر نائک کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں، وہ بڑے مسلم اسکالر ہیں ، انہوں نے اسلام کے بارے میں غیرمسلوں کی بہت سی غلط فہمیوں کو دور کیا ، ان کی اپنی ویب سائٹ ہے ، ۔ان کے بارے میں آپ حضرت کی کیا رائے ہے ؟ وہ کہتے ہیں کہ میر ا کسی فرقہ سے تعلق نہیں ہے ، میں صرف مسلمان ہوں اور ہر مسلمان کو صرف مسلمان ہونا چاہئے، نہ کہ حنفی ، شافعی، حنبلی یا اہل حدیث یا کچھ اور۔ براہ کرم، ا ن کے بارے میں جواب دیں ۔ کیا ان کے فتوؤں کو ماننا درست ہے؟

جواب نمبر: 2609
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 119/ ج= 119/ ج
دین ہمیشہ معتبر اور مستند علماء سے سیکھنا چاہیے۔ ڈاکٹر ذاکر نائک دینی اعتبار سے غیر مستند اور ناقابل اعتبار ہیں، اس لیے ان کے فتووں كو ماننا درست نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند