• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 2602

    عنوان:

    میرے ایک دوست نے اپنے دوست سے سناہے کہ عین الحق نا می ایک شخص حضرت عیسی علیہ السلام کی طرح پید اہوا تھا۔ اسے مردوں کو زند ہ کرنے اورہرطرح کے لوگوں کو بیماریوں سے شفادینے کی قدرت حاصل تھی ، کیا یہ صحیح ہے ؟اس نے ایک مردہ گائے کو زندہ کیا اور ایک شہزادہ کو بھی۔ میں نے اپنے دوست سے کہا کہ اب تک اسلامی تاریخ میں اس قسم کی باتیں نہ پڑھنے میں آئی ہیں اور نہ ہی سننے میں۔ صرف حضرت مریم علیہا السلام کے بطن سے بغیر باپ کے حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش ہوئی ہے ۔ اور یہ صرف حضرت مریم علیہا السلام ہی کے ساتھ ایک خاص معجزہ تھا، آپ ایک عظیم عورت تھیں اور اس کے مرتبہ کوئی نہیں پاسکتاہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ صحیح کیاہے تاکہ میں اپنے دوست کو بتاوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 2602

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 4/ ج= 4/ ج

    شخص مذکور کا ذکر قرآن و حدیث اور تاریخ میں نہیں ملتا، آپ کے ساتھی کی باتیں بے سند و بے ثبوت ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند