• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 20556

    عنوان:

    کیا پنج وقت کی نمازیں کسی نبی پر فرض ہوئیں؟ براہ کرم، مفصل جواب دیں۔

    سوال:

    کیا پنج وقت کی نمازیں کسی نبی پر فرض ہوئیں؟ براہ کرم، مفصل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 20556

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 444=374-4/1431

     

    صرف ہمارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر پانچ نمازیں شب معراج میں فرض ہوئی تھیں۔ آپ کے علاوہ کسی نبی پر پانچ وقت کی نماز فرض نہیں ہوئی تھی۔ کسی پر ایک وقت کی کسی پر دو وقت کی فرض نہیں تھی اورہماری پانچ نمازوں کا ثواب ۵۰ نمازوں کے برابر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند