• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 20394

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جادو ہوا تھا اس کی تفصیل حوالہ کے ساتھ دیجئے اگر قرآن میں اس کا ذکر ہے تو سورت نمبر کے ساتھ بتائیں؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جادو ہوا تھا اس کی تفصیل حوالہ کے ساتھ دیجئے اگر قرآن میں اس کا ذکر ہے تو سورت نمبر کے ساتھ بتائیں؟

    جواب نمبر: 20394

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 398=292-4/1431

    جی ہاں نبی کریم علیہ الصلاة والسلام پر جادوہوا تھا، جس کو لبید بن اعصم یہودی کی لڑکیوں نے کرایا تھا، امام رازی کی تفسیر کبیر میں اس کی وضاحت ہے، اس جادو کا تذکرہ سورہٴ فلق میں ہے: قال أبو عبیدة: النفاثات: ھن بنات لبید بن أعصم الیہودی سحرن النبي صلی اللہ علیہ وسلم․ (تفسیر کبیر للإمام الرازی: ۳۲/۱۷۹، ط: بیروت)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند