متفرقات >> تاریخ و سوانح
سوال نمبر: 19570
نماز، روزہ، زکات اور حج مسلمانوں پر کس سن ہجری میں فرض ہوئے؟
نماز، روزہ، زکات اور حج مسلمانوں پر کس سن ہجری میں فرض ہوئے؟
جواب نمبر: 1957001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 243=236-3/1431
شب معراج میں نماز کی فرضیت ہوئی، اور اس بارے میں اقوال مختلف ہیں کہ معراج کا واقعہ کب پیش آیا، در مختار میں ہے کہ ہجرت سے ڈیڑھ سال قبل سترہویں رمضان کو ?فُرضت في الإسراء لیلة السب سابع عشر رمضان قبل الہجرة بسنة ونصف? روزہ اور زکاة کی فرضیت سن 2 ہجری میں ہوئی ?فُرض بعد صرف القبلة إلی الکعبة لعشر في شعبان بعد الہجرة بسنة ونصف إلخ وفُرضت في السنة الثانیة قبل فرض رمضان? (درمختار) اور حج سن 9 ہجری میں فرض ہوا ?فرض سنة تسع إلخ? (درمختار)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات بتا دیں؟
4286 مناظرمجھے درج ذیل پیغام موصول ہوا ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ درست ہے؟پیغام حسب ذیل ہے:( جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ہوئی تو اس رات چار معجزے ہوئے۔ (۱)پورے عرب میں لوگوں نے زمین سے آسمان تک نور ہی نور دیکھا، وہ نور اس قدر تھا کہ لوگ اپنے گھروں سے باہر آگئے۔ (۲)کعبہ میں اس وقت تین سو ساٹھ بت تھے جو سب گر پڑے۔ (۳)ایران کا آتش کدہ جو ہزاروں سال سے جل رہا تھا خود بخود بجھ گیا۔ (۴)اس رات پوری کائنات میں اللہ نے بیٹے پیدا کئے۔ ربیع الاول مبارک ہو۔ اس پیغام میں یہ بھی کہا گیاہے کہ اس کو او رمزید لوگوں کو بھیج دیں ۔ کیا اس کو کسی او رکو بھیجنا درست ہے؟
5576 مناظرعبدالرحمن بن عبدالقاری اور عبدالرحمن قاری کیا یہ دونوں الگ اشخاص تھے؟ اور نبی پاک علیہ السلام کے اسباب و اونٹوں کو چوری کرنے والا اور حضرت سلمی رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں جو قتل ہوا وہ عبدالرحمن قاری کون تھا؟
3320 مناظرحضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کی جنگوں کے درمیان ہزاروں صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہوگئے لیکن ہم سے نہیں پوچھا جائے گا کہ حق پر تھے۔ اور کربلا میں جگر گوشہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ شہید ہوگئے لیکن ہم سے نہیں پوچھا جائے گا کہ حضرت حسین حق پر تھے یا خلیفہ یزید او رہم نے سارا فیصلہ اللہ تعالی پر چھوڑ دیا ہے۔ اس طرح ہم شیعوں کی لعن طعن کا فیصلہ اللہ پر کیوں نہیں چھوڑ دیتے؟
5411 مناظرنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح تاریخ پیدائش کیا ہے؟ اس دن کیا کرنا چاہیے؟ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے اعمال سے باخبر ہیں؟
12100 مناظر