متفرقات >> تاریخ و سوانح
سوال نمبر: 1859
مجھے مکمل ثبوت کے ساتھ یہ بتائیں کہ کیا سعودی عرب میں لوگ تقلید کرتے ہیں؟ ہر لحاظ سے ثابت کریں کہ سعودی عرب میں لوگ اہل حدیث نہیں ہیں۔ (۲) شیخ عبدالوہاب کے بارے میں بریلوی کہتے ہیں کہ وہ نجدی تھے اور انہوں نے اسلام کو تباہ کردیا۔ ان کے بارے میں تفصیل سے بتائیں کہ وہ کون تھے؟ اچھے یا برے؟
(۱) مجھے مکمل ثبوت کے ساتھ یہ بتائیں کہ کیا سعودی عرب میں لوگ تقلید کرتے ہیں؟ ہر لحاظ سے ثابت کریں کہ سعودی عرب میں لوگ اہل حدیث نہیں ہیں۔
جواب نمبر: 1859
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 649/ د= 644/ د
(۱) سعودی عرب کے علماء او ران سب کے مقتدا شیخ محمد عبد الوہاب رحمہ اللہ، امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی تقلید کرتے ہیں، جیسا کہ شیخ کی تصانیف و مکاتیب سے نیز صاحبزادے کے مصنفہ رسالہ سے صاف طور پر ثابت و ظاہر ہے۔ موجودہ دور کے علماء بالخصوص عالم شہیر شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز مرحوم کا مسلک حنبلی ہے جیسا کہ ان کے فتاویٰ سے ثابت ہے اور یہ حضرات حدیث کو حجت مانتے ہیں اس معنی کر اہل حدیث بھی ہیں، غیر مقلد نہیں ہیں۔
(۲) شیخ محمد بن عبدالوہاب اہل سنت والجماعت کے عقیدہ سے تعلق رکھتے تھے اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے متبع تھے۔ اچھے اور نیک عالم تھے، منکرات اور بدعات کے مٹانے میں نمایاں کام انجام دیا۔ تفصیلی حالات جاننے کے لیے مولانا محمد منظور نعمانی علیہ الرحمہ کی کتاب ?شیخ محمد بن عبدالوہاب کے خلاف پروپیگنڈہ? نامی کتاب کا مطالعہ فرمائیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند