• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 177964

    عنوان: كیا كسی بادشاہ نے كسی نبی كو شہید كركے ان كا سر اپنی محبوبہ كو پیش كیا ہے؟

    سوال: امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے ۔ یہ ایک سوال ایک دوست نے پوچھا ہے ۔ میں نے کہا کہ مجھے تو اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے ۔ کسی عالم سے پوچھ کر بتا دوں گا تو آپ سے گزارش ہے ، رہنمائی فرمائیں تاکہ اس دوست کو تسلی بخش جواب دے سکوں۔(پیارے نبی کا کیا نام ہے جس کو شہید کرکے سر قلم کیا گیا ہے کیونکہ بادشاہ نبی کا سر اس خاتون کو دیتا ہے جس سے وہ سب سے زیادہ پیار کرتا ہے )

    جواب نمبر: 177964

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 833-603/SN=08/1441

    اس طرح کے کسی نبی کا نام ہمیں معلوم نہیں، جنھیں بادشاہ نے شہید کرکے سر اپنی محبوبہ کو دے دیا تھا، انبیائے کرام کے واقعات پر مشتمل ایک بہترین معتبر کتاب ”قصص القرآن“ (از حضرت مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی رحمہ اللہ) ہے، اسے حاصل کرکے مطالعہ کرلیں، بہت فائدہ ہوگا ان شاء اللہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند