متفرقات >> تاریخ و سوانح
سوال نمبر: 17683
حضرت
دانیال علیہ السلام اورحضرت حزقیل علیہ السلام کون ہیں؟ کیا ان کا ذکر قرآن کریم میں
آیا ہے؟
حضرت
دانیال علیہ السلام اورحضرت حزقیل علیہ السلام کون ہیں؟ کیا ان کا ذکر قرآن کریم میں
آیا ہے؟
جواب نمبر: 1768301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل):2042=1615-1/1431
یہ دونوں بنی اسرائیل کے نبی ہیں، [البدایہ والنہایہ] اور [المنتظم فی تاریخ الملوک والأمم] میں ان دونوں کے احوال مذکورہ یں، ان دونوں نبیوں کا تذکرہ صراحتاً قرآن میں مذکور نہیں ہے، البتہ [ألم تر إلی الذین خرجوا من دیارہم وہم ألوف حذر الموت الآیة] میں حضرت حزقیل علیہ السلام کا واقعہ مذکور ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مجھے حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ کی تاریخ پیدائش، تاریخ وفات اوران کی قبر مبارک کے بارے میں تفصیلی معلومات چاہیے؟
1181 مناظرسب صحابہ جنتی ہیں اور اچھے ہیں تو پھر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ میں جنگ کیوں ہوئی؟ کیا ان کو اس سے بچنا نہیں چاہیے تھا؟
667 مناظرہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں سب سے پہلے کن کی نماز جنازہ پڑھی گئی اور سب سے پہلے جنت البقیع میں کون دفن کیا گیا؟
میں نے سوال کیا تھا کہ حضرت علی نے پہلے تین خلفاء کی بیعت کی تھی یا نہیں، توآپ نے جواب تو دیا لیکن اس کے حوالہ جات وغیرہ سب عربی میں ہیں اور میں غیر تعلیم یافتہ ہوں، اس کو سمجھ ہی نہیں سکتا کہ صحیح عبارت کیا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اگر آپ اس سوال کا جواب صرف اور صرف اردو میں دیں اور جتنی تفصیل سے ہو اتنا ہی اچھا ہوگا۔ اور ساتھ ساتھ قرآن ، حدیث اور تاریخ کی کتابوں سے زیادہ سے زیادہ حوالہ دے کر جواب سے نوازیں۔
1384 مناظركیا حضرت فاطمہؓ كا جوڑا عرش سے آیا تھا؟
116 مناظرنبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی ان صحابی کا نام بتائیں یا
کسی اور کا جنھوں نے سامنے سے نماز جنازہ پڑھائی؟
برطانوی دور کے ایک انگریز جنرل ہیمپرجو انگریز جاسوس بن کر عرب ملکوں میں شورش پھیلاتا تھااس کی سوانح حیات ملتی ہے:Confession of a British Spy (ایک برطانوی جاسوس کے اعترافات) اس میں اس نے ابن عبدالوہاب نجدی کا تفصیل سے ذکر کیا ہے اور اس کو اکسانے اور ترکیوں کے خلاف بغاوت اور مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کے لیے کیسے استعمال کیااس بارے میں تفصیل سے لکھا ہے۔ یہاں تک کہ خلفائے راشدین، صحابہ اور حتی کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ابن عبدالوہاب خود کو بہتر سمجھتا تھا، دین کا کھلم کھلامن چاہا مطلب نکالتا اور شیعہ عورتوں سے زنا کرتا تھا۔ اور سیدنا عمر فاروق کے فتوے کا انکار کرتا۔ خود ابن عبدالوہاب کے قبیلے والوں نے نکال باہر کیا تھا حتی کہ اس کے بھائی سلیمان ابن عبدالوہاب نے ابن عبدالوہاب کے رد میں کتاب لکھی۔ ابن عبدالوہاب کو سلطان وقت نے مرتد کی سزا کے طور پر جلوا کے مروایاتھا۔ ابن عبدالوہاب نے کہا کہ نبی پاک علیہ السلام کا روضہ مبارک سب سے بڑا صنم یعنی بت ہے۔ ابن عبدالوہاب نے لکھا میری لاٹھی محمد سے بہتر ہے۔ ہر دور کے علماء نے ابن عبدالوہاب کی سختی سے تردید کی۔ مولانا حسین احمد مدنی صاحب نے شہاب ثاقب میں ابن عبدالوہاب کو سخت گستاخ، کافر اور کیا کیا گالیاں لکھیں، پھر بعد میں دیوبند ی اس سے مکر گئے کہ اب حرمین سعودیوں کے قبضے میںآ گیا تھا۔ پہلے اہل سنت والجماعت کی حکومت تھی تو ان کو بیوقوف بنا نے کے لیے یہ کتاب لکھ کر ان کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی کیوں کہ ہر دور کے اہل سنت عبدالوہاب کو اپنا دشمن سمجھتے رہے ہیں۔
955 مناظرمیرے ایک دوست نے اپنے دوست سے سناہے کہ عین الحق نا می ایک شخص حضرت عیسی علیہ السلام کی طرح پید اہوا تھا۔ اسے مردوں کو زند ہ کرنے اورہرطرح کے لوگوں کو بیماریوں سے شفادینے کی قدرت حاصل تھی ، کیا یہ صحیح ہے ؟اس نے ایک مردہ گائے کو زندہ کیا اور ایک شہزادہ کو بھی۔ میں نے اپنے دوست سے کہا کہ اب تک اسلامی تاریخ میں اس قسم کی باتیں نہ پڑھنے میں آئی ہیں اور نہ ہی سننے میں۔ صرف حضرت مریم علیہا السلام کے بطن سے بغیر باپ کے حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش ہوئی ہے ۔ اور یہ صرف حضرت مریم علیہا السلام ہی کے ساتھ ایک خاص معجزہ تھا، آپ ایک عظیم عورت تھیں اور اس کے مرتبہ کوئی نہیں پاسکتاہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ صحیح کیاہے تاکہ میں اپنے دوست کو بتاوں۔
359 مناظر