• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 170529

    عنوان: كیا حضرت جعفر طیار رضی لله عنہ کے پوتے اور حضرت امام حسن رضی لله عنہ کے بھتیجے کا نام "معاویہ" تھا؟

    سوال: کیا حضرت علی رضی لله عنہ کے بھائی حضرت جعفر طیار رضی لله عنہ کے پوتے اور حضرت امام حسن رضی لله عنہ کے بھتیجے کا نام "معاویہ" تھا؟ یہ تابعی تھے یا تبع تابعی تھے ؟

    جواب نمبر: 170529

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 882-774/D=09/1440

    (۱) حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے بھائی حضرت جعفر طیار کے ایک بیٹے عبد اللہ اور ان کے ایک بیٹے معاویہ تھے (انساب الاشراف بلاذری) ۔

    (۲) عبد اللہ بن جعفر طیار خود صغار صحابہ میں سے ہیں اس لئے ان کے بیٹے معاویہ تابعی ہوئے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند