• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 169481

    عنوان: کیا صفہ چبوترے پر لوگ ہمیشہ رہتے تھے؟

    سوال: (۱) کیا صفہ چبوترے پر لوگ ہمیشہ رہتے تھے؟ (۲) اور وہاں وہ لوگ کیا کرتے تھے؟ (۳) کیا نبی کے زمانے میں صفہ مسجد نبوی سے الگ تھا؟ (۴) صفہ چبوترے کا استعمال کن کاموں کے لئے استعمال کیا جاتا تھا؟

    جواب نمبر: 169481

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 712-579/D=07/1440

    (۱) جی ہاں! صفہ چبوترے پر ہر وقت فقرائے صحابہ کی ایک جماعت رہتی تھی۔

    (۲) صفہ پر وہ فقرائے صحابہ قیام کرتے تھے جن کے لئے کوئی ٹھکانہ اور گھر بار نہیں تھا، یہ حضرات احادیث قدسیہ اور کلمات نبویہ سننے کے لئے بارگاہِ رسالت میں تشریف لاتے اور یہیں قیام کرتے۔

    (۳) تحویل قبلہ کے بعد قبلہٴ اول کی دیوار اور اس سے متصل جگہ فقرائے صحابہ کے ٹھہرنے کے لئے بدستور چھوڑ دی گئی، یہی جگہ صفہ کہلاتی ہے، یہ جگہ مسجد میں داخل تھی اور مسجد کا حصہ تھی۔

    (۴) صفہ چبوترے پر فقرائے صحابہ قیام کرتے تھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند