• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 166678

    عنوان: حضرت علی رض کی شہادت کیسے ہوئی اور ان کا روضہ کہا ں ہے؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ حضرت علی کی شہادت کیسے ہوئی اور ان کا روضہ کہا ں ہے؟

    جواب نمبر: 166678

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 205-188/D=3/1440 تین فتنہ پرور اشخاص ابن ملجم، شبیب ابن شجرہ، وردان نے چھپ کر آپ کے قتل کرنے کا ارادہ کیا وردان نے پہلے تلوار کا وار کیا مگر وہ دروازے سے ٹکرائی گئی پھر ملجم نے آپ کی پیشانی پر تلوار کا وار کیا جس سے زخم گہرا لگا اور دو ایک روز کے بعد انتقال فرماگئے۔ آپ کی قبر کے سلسلہ میں اختلاف ہے چونکہ خارجیوں کا سخت فتنہ تھا اس لئے نعش کو ان کے دست برد سے محفوظ کرنے کے لئے خفیہ طریقے پر تدفین ہوئی یا اور بھی اقوال ہیں تفصیل کے لئے (تاریخ اسلام موٴلفہ اکبر شاہ خان نجیب آبادی) کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند