• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 166646

    عنوان: حضرت فاطمہ کے وفات آپ صلی اللہ علیہ وسلم كے كتنے بعد ہوئی؟

    سوال: حضرات علماء کرام مذکور تاریخ ذیل کے بارے میں کیا فرماتے ہیں، حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پردہ فرمانے کے کتنے دن بعد حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا اس دار فانی سے رخصت ہوئیں ۔ مفصل و مدلل جواب تحریر فرمائیں عین نوازش ۔

    جواب نمبر: 166646

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 181-132/SN=3/1440

    اس سلسلے میں متعدد اقوال ہیں، علامہ ابن الاثیر رحمہ اللہ نے اسد الغابة میں اس بات کو زیادہ صحیح قرار دیا کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وفات اپنے والد محترم نبینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے چھ مہینے بعد ہوئی۔ وتوفیت فاطمة بعد رسول اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم - بستة أشہر، ہذا أصح ماقیل، وقیل بثلاثة أشہر، وقیل عاشت بعدہ سبعین یوماً (اسد الغابة: ۷/۲۱۶، ط: بیروت) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند