• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 156728

    عنوان: حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو حجرہ نبوی میں دفن نہ کرنے کی کیا وجہ تھی ؟

    سوال: عرض یہ ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا جو سیدنا ومولنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات حسرت آیات کے بعد جو حجرہ مبارکہ میں رہائش پذیر تھیں ، اس کی تکییف فقہی کیا تھی ؟ بطور ملک رہتی تھیں یا بطور عاریت ؟ اگر بطور ملک رہتی تھیں ، تو سبب ملک کیا تھا ؟ 2َ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو حجرہ نبوی میں دفن نہ کرنے کی کیا وجہ تھی ؟ جزاکم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 156728

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 443-218T/B=2/1440

    (۱) علامہ شہاب الدین الہیشمی نے اس کا یہ جواب دیا ہے کہ مذکورہ حجرہ یا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا مملوک تھا، یا اُنہی کے ساتھ مخصوص تھا، اور سبب ملک تلاش بسیار کے باوجود معلوم نہ ہوسکا ، اور حضرت فاطمہ کے وہاں دفن نہ کئے جانے کی کئی وجوہات ہیں، ایک وجہ یہ بھی ہے کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں پائی گئی، جیسے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کی تھی۔ أن حجرة عائشة ملکہا او اختصاصہا ولم یدفنا إلا بإذنہا ولہذا إستاذنہا عمر في ذلک ثم أوصی أن تستاذن بعد موتہ الخ الصواعق المحرقہ: ۱۳۳، الباب الاول ، الفصل الخامس في ذکر شبہ الشیعہ الخ ط: مکتبہ فیاضی عزیز عقل۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند