• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 155136

    عنوان: قادسیہ کی لڑائی میں حضرت سعد رضی اللہ تعالی عنہ کا خط

    سوال: براہ کرم، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے اس واقعہ کو تفصیل سے بتائیں جس میں حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو جماعت قادسیہ کا امیر بنایا گیاتھا؟

    جواب نمبر: 155136

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 59-49/H=1/1439

    بعنوان ”قادسیہ کی لڑائی میں حضرت سعد رضی اللہ تعالی عنہ کا خط“ حکایات صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین میں حضرت شیخ الحدیث الحاج مولانا محمد زکریا صاحب نور اللہ مرقدہ نے تفصیل سے واقعہ لکھا ہے (ملاحظہ ہو فضائل اعمال مدلل میں رسالہ حکایات صحابہ از ص: ۱۲۰تا ۱۲۲، باب ہفتم واقعہ: ۶، مطبوعہ مکتبہ الاتحاد) غالباً آپ اسی واقعہ کو معلوم فرمانا چاہتے ہیں اگر ایسا ہے تو حکایات صحابہ میں اطمینان سے اس کو ملاحظہ فرمالیں اگر کسی اور دوسرے واقعہ سے متعلق معلوم کرنا مقصود ہو تو اس کو دوبارہ لکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند