متفرقات >> تاریخ و سوانح
سوال نمبر: 13778
مطالعہ کے لیے سیرة النبی از علامہ سید سلمان ندوی اور الرحیق المختوم از شفیع الرحمن مبارک پوری کیسی کتابیں ہیں؟ نیز سیرت پر اچھی کتابوں کے نام بتائیں۔
مطالعہ کے لیے سیرة النبی از علامہ سید سلمان ندوی اور الرحیق المختوم از شفیع الرحمن مبارک پوری کیسی کتابیں ہیں؟ نیز سیرت پر اچھی کتابوں کے نام بتائیں۔
جواب نمبر: 13778
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1002=943/ب
سیرة النبی سید سلیمان ندوی کی معتبر کتاب ہے، اور بہت عمدہ کتاب ہے، اور سیرة المصطفی مولانا ادریس صاحب کی بھی بہت عمدہ اور تحقیقی کتاب ہے، حتی کہ سیرة النبی کی بعض فروگذاشت کی بھی نشاندہی کردی ہے۔ الرحیق المختوم نہایت سطحی غیرمعیاری مقالہ ہے، وہ مستقل سیرت کی کتاب نہیں ہے۔ شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمہ اللہ کی کتاب مدارج النبوة بہت عمدہ اور معلومات افزا کتاب ہے، دستیاب ہوجائے تو اسے بھی دیکھ سکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند