متفرقات >> تاریخ و سوانح
سوال نمبر: 12629
حضرت آدم علیہ السلام دنیا کے کس خطے میں
آسمان سے اتارے گئے تھے وہ جگہ آج کے دور میں کون سی ہے اور آج سے کتنے برس قبل؟
حضرت آدم علیہ السلام دنیا کے کس خطے میں
آسمان سے اتارے گئے تھے وہ جگہ آج کے دور میں کون سی ہے اور آج سے کتنے برس قبل؟
جواب نمبر: 12629
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 819=819/م
روح المعانی میں لکھا ہے کہ وہ جگہ سرندیپ ہے جو آج کل سری لنکا میں واقع ہے۔ (وَلَکُمْ فِیْ الْاَرْضِ مُسْتَقَرٌُّ وَّمَتَاعٌ اِلیٰ حِیْن) أراد بالأرض محل الإھباط ولیس المراد شخصہ الذي ھو لآدم موضع بجبل سرندیب ولحواء موضع بجدة الخ (روح المعاني: ۱/۲۳۶) موٴرخین کے اندازے کے مطابق حضرت آدم علیہ السلام کو سات ہزار سال کے قریب زمانہ گذرا ہے، ہکذا کتب الشیخ محمد یوسف اللدھیانوي في فتاواہ․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند