• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 9682

    عنوان:

    اپنی بیوی کے ساتھ غلط راستے سے کام کرنے کا گناہ کیا ہے؟ اور اگر بیوی خوشی سے کہتی ہو کہ کوئی بات نہیں تو بھی مرد کو وہی گناہ ہوتاہے؟

    سوال:

    اپنی بیوی کے ساتھ غلط راستے سے کام کرنے کا گناہ کیا ہے؟ اور اگر بیوی خوشی سے کہتی ہو کہ کوئی بات نہیں تو بھی مرد کو وہی گناہ ہوتاہے؟

    جواب نمبر: 9682

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 6=6/ ب

    بے محل وطی کرنے کو شریعت کی اصطلاح میں لواطت کہا جاتا ہے، اس کے بارے میں حدیث شریف میں سخت وعید وارد ہوئی ہے: لا ینظر اللہ عز وجل إلی رجل أتی رجلاً أو امرأة في دبرھا (رواہ الترمذي) اللہ تبارک وتعالیٰ نظر رحمت نہیں ڈالتے ہیں ایسے آدمی پر جو مرد کے ساتھ لواطت کرے یا عورت کے پیچھے کے راستے میں وطی کرے، لہٰذا یہ فعل باعث گناہ کبیرہ ہے، بیوی کی رضامندی کا کوئی اعتبار نہیں، دونوں گنہ گار ہوں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند