• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 9630

    عنوان:

    کیا گجری کا کاروبار صحیح ہے؟ (۲) کیا شراب کی خالی بوتل لے سکتے ہیں اور ایسی چیزیں لے سکتے ہیں جو اسلام میں ناجائز ہو ں جیسے ٹی وی ؟ اس کا کیا حکم ہے؟ (۳)کیا پورا مال حرام ہوجائے گا؟

    سوال:

    کیا گجری کا کاروبار صحیح ہے؟ (۲) کیا شراب کی خالی بوتل لے سکتے ہیں اور ایسی چیزیں لے سکتے ہیں جو اسلام میں ناجائز ہو ں جیسے ٹی وی ؟ اس کا کیا حکم ہے؟ (۳)کیا پورا مال حرام ہوجائے گا؟

    جواب نمبر: 9630

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2529=2089/ ب

    (۱) گجری کیا چیز ہوتی ہے، ہمیں معلوم نہیں، اس کی وضاحت فرمائیے۔

    (۲) شراب کی خالی بوتلیں لے سکتے ہیں۔ ٹی وی کا خریدنا معصیت اور گناہ ہے۔

    (۳) مال حلال میں اگر حرام مال شامل ہوگیا اور اس کا ا متیاز نہ رہا تو سب ہی مال حرام ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند