• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 9527

    عنوان:

    میرے والد صاحب ایک بینک میں کام کرتے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ ناجائز ہے لیکن وہ میرے گھر کے اکیلے کمانے والے فرد ہیں۔میں اور میرا چھوٹا بھائی پڑھ رہے ہیں۔ ان شاء اللہ ایک سال کے بعد میں ایک ڈاکٹر ہوجاؤں گا اوراس کے بعد میں کچھ پیسہ کماؤں گا۔ میں اپنے والد کی نوکری کے بارے میں بہت برا محسوس کرتا ہوں لیکن ان کی آمدنی کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے جس کے ذریعہ سے ہم اپنی روزانہ کی ضروریات کو پوری کرسکیں، نیز میرے والد صاحب اپنے والدین اور بہنوں کی دیکھ بھال بھی کرتے ہیں۔ ان دنوں میرے ملک کی اقتصادی صورت حال ایسی ہے کہ پڑھے لکھے نوجوان بھی نوکری سے دور ہوگئے ہیں۔ اس لیے میرے والد صاحب کو کسی دوسری جگہ نوکری ملنے کی امید بہت کم ہے۔ مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں، کیوں کہ میں ان کی نوکری کے بارے میں بہت زیادہ تکلیف محسوس کرتاہوں۔ برائے کرم میری حلال روزی کے لیے دعا کریں اور میری اورمیرے والدین اورتمام مسلمانوں کی بخشش کے لیے دعا کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9527

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2224=2030/ د

    آپ کے والد بینک میں کس قسم کا کام انجام دیتے ہیں؟ اگر سودی لین دین اور لکھاپڑھی کا کام نہیں کرتے ہیں تو دوسرا بہتر ذریعہ معاش ملنے تک اسے اختیار کیے رہنے کی گنجائش ہے۔ اور آپ لوگوں کو بھی ایسی مجبور میں اپنے خرچ پورے کرنے کی گنجائش ہے۔ اور اگر سودی لین دین یا لکھا پڑھی کا کام کرتے ہیں، تو دوسرا ذریعہ ٴ معاش تلاش کرنا واجب ہے، جب تک دوسرا ذریعہٴ معاش نہ ملے توبہ واستغفار کرتے رہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو بھی حلال ذریعہ معاش عطا فرمائے اور آپ کے والد کا ذریعہ معاش حلال پیدا کردے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند