• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 9384

    عنوان:

    شریعت میں تعویذ کا استعمال کرنا جائز ہے یانہیں؟ اگر جائز ہے تومجھے مناسب دلیل عطا فرماویں۔

    سوال:

    شریعت میں تعویذ کا استعمال کرنا جائز ہے یانہیں؟ اگر جائز ہے تومجھے مناسب دلیل عطا فرماویں۔

    جواب نمبر: 9384

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 000=000/ د

     

    آیاتِ قرآنی یا ادعیہٴ ماثورہ کے ذریعہ یا ایسے کلمات و نقوش کے ذریعہ جن کے معنی معلوم ہوں اور وہ شرکیہ نہیں ہوں نہ ہی اس میں غیر اللہ سے استمداد چاہی گئی ہو، تعویذ استعمال کرنا جائز ہے۔

    (۱) عن ابن عباس رضي اللہ تعالی عنہما قال: کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یعوذ الحسن والحسین رضي اللہ عنہما یقول: أعیذکما بکلمات اللہ التامة من کل شیطان وہامة ومن کل عین لامة ویقول ہکذا کان إبراھیم علیہ السلام یعوذ إسحاق وإسماعیل (ترمذي: ۲/۲۶)

    (۲) عن جابر سئل النبي صلی اللہ علیہ وسلم عن النشرة فقال: ھو من عمل الشیطان۔ (أبوداود)

    (۳) قال علي القارئ النوع الذي کان من أھل الجاھلیة یعالجون بہ ویعتقدون فیہ، أما ما کان من الآیات القرآنیة والأسماء والصفات الربانیة والدعوات الماثورة النبویة فلا بأس، بل یستحب سواء کان تعویذًا أو رُقیةً أو نشرة (مرقاة شرح مشکاة: ۸/ ۳۶۱)

    (۴) وکان عبد اللہ بن عمرو رضي اللہ عنھما یعلمھن من عقل من بنیہ ومن لم یعقل کتبہ فاعلقہ علیہ (ابوداوٴد: ۳/۹۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند