• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 8923

    عنوان:

    اس رمضان سے پہلے میری بیوی حمل کی وجہ سے لندن چلی گئی ہے اور ان دنوں میں پاکستان میں ہوں۔ تو کیا میں اپنے آپ کو بچانے کے لیے مشت زنی کرسکتا ہوں؟ اگر ایسا کرنا گناہ ہے تو کیا یہ زنا سے بڑا گناہ ہے؟

    سوال:

    اس رمضان سے پہلے میری بیوی حمل کی وجہ سے لندن چلی گئی ہے اور ان دنوں میں پاکستان میں ہوں۔ تو کیا میں اپنے آپ کو بچانے کے لیے مشت زنی کرسکتا ہوں؟ اگر ایسا کرنا گناہ ہے تو کیا یہ زنا سے بڑا گناہ ہے؟

    جواب نمبر: 8923

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2259=1756/ھ

    (۱) یہ کوئی وجہ جواز نہیں، آپ بیوی کو بلاکر اپنے پاس رکھیں، یا لندن چلے جائیں۔

    (۲) اگرچہ زنا سے بڑا تو یہ گناہ نہیں،مگر متبع شریعت سلیم الفطرت مسلمان کے نزدیک یہ گھناوٴنی حرکت اور گناہ (مشت زنی) بھی انتہائی نفرت کے لائق ہے، بالخصوص ایسے شخص کے حق میں جس کو اللہ پاک نے بیوی عطا فرما رکھی ہو، بہت مذموم ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند