• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 8815

    عنوان:

    جو لوگ غیبت کرتے ہیں اور جس کی کرتے ہیں کیا اس کو ثواب ملتا ہے؟

    سوال:

    جو لوگ غیبت کرتے ہیں اور جس کی کرتے ہیں کیا اس کو ثواب ملتا ہے؟

    جواب نمبر: 8815

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1482=1249/ ل

     

    جس کی غیبت کی جائے اس کو دنیا میں بھی ثواب ملتا ہے یا نہیں اس کی صراحت مجھے نہیں ملی، البتہ اگر غیبت کرنے والے نے زندگی میں اس شخص سے معاف نہیں کرایا اور اس کی وفات ہوگئی تو آخرت میں اس کی نیکیاں اس کو دی جائیں گی۔ امام غزالی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں: اگر اس شخص (جس کی غیبت کی جائے) کی وفات ہوجائے یا غائب ہوجائے تو معاملہ ہاتھ سے نکل گیا، ایسی صورت میں غیبت کرنے والے کو چاہیے کہ وہ نیکیاں کثرت سے کرے تاکہ وہ قیامت سے اس کے عوض دی جاسکیں، وقال ایضاً: فإن غاب أومات فقد فات أمرہ ولا یدرک إلا بکثرة الحسنات لتوٴخذ عوضاً في القیامة (شامیي: ج۹ ص۵۸۸،زکریادیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند