• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 8740

    عنوان:

    میں عملیات سیکھنا چاہتا ہوں۔ موٴکل بنانے کا طریقہ اور اس کی شرائط بتائیں۔ کسی استاد کی سرپرستی میں موٴکل بنانا بہتر ہے کیا یہ صحیح ہے برائے کرم مہربانی فرماکر تفصیل بتائیں۔ میں پیسہ کمانے کی نیت سے نہیں سیکھنا چاہتاہوں صرف خود کی حفاظت اور پریشان زدہ کی مدد کے لیے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1450=1217/ ل

    عمل کے زور سے جن کو تابع کرنا اور اس سے اس کی رضامندی کے بغیر کام لینا حرام ہے، (اشرف العملیات: ۱۷۷) اگر آپ کو عمل ہی سیکھنا ہے تو آپ کسی اللہ والے کے پاس رہ کر عمل سیکھ لیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند