• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 8528

    عنوان:

    اگر کوئی ادارہ خودہی یہ پیش کش کرے کہ ہم آپ کو چھ ماہ میں دو تین سال کی ڈگری دیں گے۔ پیپر بھی دینے ہوں گے لیکن وہ صرف خانہ پری ہوگی تو کیا اس ڈگری پر نوکری کرنا جائز ہے؟

    سوال:

    اگر کوئی ادارہ خودہی یہ پیش کش کرے کہ ہم آپ کو چھ ماہ میں دو تین سال کی ڈگری دیں گے۔ پیپر بھی دینے ہوں گے لیکن وہ صرف خانہ پری ہوگی تو کیا اس ڈگری پر نوکری کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 8528

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1341=194/ل

    ادارہ کامحض خانہ پری کردینے پر ڈگری دیدینا جائز نہیں، جہاں تک اس ڈگری سے نوکری کرنے کا مسئلہ ہے تو اس کا حکم یہ ہے کہ اگر آپ کو جس کام پر مامور کیا گیا ہے وہ کام بخوبی انجام دیتے ہیں تو آپ کے لیے اجرت کا لینا جائز ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند