متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 851
کیا میں کسی غیر مسلم ملک میں کال سینٹر میں کام کرسکتا ہوں جس میں ایسے کھانوں کا آرڈر بک کروں گا جو حرام ہوں گے جیسے خنزیر یا حرام چکن؟
جواب نمبر: 85114-Jun-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 371/م=359/م)
ایسے کال سینٹر میں کام کرنا معصیت پر اعانت کی وجہ سے درست نہیں: لقولہ تعالیٰ: وَلاَ تَعَاوَنُوْا عَلَی الاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ (الآیة) اگر فوری طور پر اس کام کو چھوڑنا دشوار ہو یعنی معاشی پریشانی کا سبب ہو تو خالص حلال پیشے کی تلاش جاری رکھیں، جب نظم ہوجائے تو موجودہ کام چھوڑدیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
زید ایک ایسا شخص ہے جس کا اب تک نکاح نہیں ہوا، چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر وہ ابھی نکاح کی پوزشین میں نہیں ہے۔ تو کیا خواہش نفسانی کی شدت پر وہ مشت زنی کرسکتا ہے؟ یا مشت زنی مطلقاً حرام ہے؟
میں
نے ابھی انجینئرنگ کی ہے۔ نوکری نہیں ملی کمائی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے گھر کا خرچ
بھائی چلاتے ہیں اور وہ رشوت لیتے ہیں اور گھر میں گیس کا بھی غیر قانونی کنکشن ہے
، مطلب کھانا وغیرہ سب حرام کا ہے۔ اس حالت میں کیا کیا جائے، گھر والوں کو سمجھایا
مگر وہ نہیں مانتے ہیں؟
کیا وکالت کا معاوضہ لینا حلال ہے ؟
3158 مناظربراہ کرم، میوزک کی ممانعت پر حدیث لکھیں۔
3606 مناظرمیں نے سنا ہے کہ صرف مجبوری میں فوٹو لے سکتے ہیں۔ کیا صرف بیرون ملک (سعودی، دبئی) میں نوکری کرنے کی خاطر پاسپورٹ کے لیے فوٹو لینا جائز ہے؟ دیگر چیزیں جن کے لیے فوٹو لینا جائز ہے وہ بھی بتائیں۔
2001 مناظرمال حرام والے گراہک سے سامان بیچنا
3210 مناظرکسی چیز پر مالی جرمانہ لینا
7002 مناظر