متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 7725
مجھے بتائیں کہ کیا اسلام میں شاعری جائز ہے یا حرام؟ اگر یہ جائز ہے تو کس حد تک؟
مجھے بتائیں کہ کیا اسلام میں شاعری جائز ہے یا حرام؟ اگر یہ جائز ہے تو کس حد تک؟
جواب نمبر: 772501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1176=1016/ل
شعر کہنا مطلقاً برا نہیں بلکہ جس شعر میں خدا کی نافرمانی یا اللہ کے ذکر سے روکنا یا جھوٹ ناحق کسی انسان کی مذمت اور توہین ہو یا فحش کلام اور فواحش کے لیے محرک ہو وہ مذموم و ناجائز ہے اور جس شعر میں حکیمانہ مضامین، وعظ ونصیحت، خدا تعالیٰ کی وحدانیت اسلام سے الفت کا بیان ہو وہ مرغوب ومحمود ہے۔ پس حد فاصل شعر کا محمود یا مذموم ہونا اور اللہ کے ذکر سے روکنے والا ہونا یا نہ ہونا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کارٹونی تصویر کا حکم کیا ہے؟
پرنٹ ریٹ سے زیادہ میں سامان فروخت کرنا
3507 مناظرکیا ایسے کمرہ میں بیوی کے ساتھ ہمبستری کی جاسکتی ہے جس میں کہ اللہ جل جلالہ یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے طغرے ہوں جب کہ دوران ہمبستری کے کبھی چادر سرک بھی جاتی ہے؟
3749 مناظرمیں گزشتہ بارہ سال سے آسڑیلیا میں رہتا
ہوں میری عمر اکتالیس سال ہے۔ میری اکاؤنٹنگ کی تعلیم ہے اس لیے میں کبھی دبئی اور
کبھی سڈنی میں کام کرتا ہوں۔ گزشتہ چند سال سے میں مالی اعتبار سے بہت زیادہ
پریشانی میں ہوں، میری اکاؤنٹنگ کی نوکری چھوٹ گئی ہے اور میرے پاس غیر مہارت والے
میدان میں کام کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا ہے،جس کی وجہ سے میں اداسی،
افسردگی جیسے مسائل سے دو چار ہوں۔ گزشتہ آٹھ سال سے دوا کرارہا ہوں۔ میری شادی
ہوچکی ہے لیکن میرے کوئی اولاد نہیں ہے۔ میری بیوی کو بہت ساری بیماریاں ہیں۔ یہ
میری موجودہپریشانیوں کا ایک مختصرخاکہ ہے۔ میں کچھ تعلیم حاصل کرنا چاہتاہوں۔چوں
کہ میرا اکاؤنٹنگ کا بیک گراؤنڈ ہے اس لیے مجھ کو کچھ اکاؤنٹنگ کی تعلیم کی ضرورت
ہے، لیکن میں یہاں آسٹریلیا میں اکاؤنٹنگ میں سود کی شمولیت کی وجہ سے پریشان
ہوں،نیز دبئی میں بھی مجھے نہیں یاد ہے کہ میں نے کوئی بھی اکاؤنٹنگ بغیر سود کے
لکھی ہو اور شمار کی ہو۔میں بینک کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتاہوں کیوں کہ بینک
زیادہ تر سود کے ساتھ ہیں۔ برائے کرم میری موجودہ صورت حال کے اعتبار سے مجھے
مشورہ دیں کہ کیا میں اکاؤنٹنگ کی تعلیم حاصل کرسکتاہوں جس میں مجھ کو سود سیکھنا
پڑے گا اور اپنے کام میں اس کی تعمیل بھی کرنی ہوگی؟ یا کیا میں تعلیم کے سیکٹر
میں جاسکتا ہوں اس میں بھی مجھ کو سود کی تعلیم سیکھنا ہوگی جو کہ ان ممالک میں
جدید اکاؤنٹنگ کے لیے ضروری ہیں۔
اگر کسی کو پولیس پکڑ لے اور اس کی فیملی سے اسے چھوڑ نے کے بدلہ پانچ ہزار مانگے اور میں اپنے تعلق کی بنیاد پر اس سے دوہزار لے کر پندرہ سو پولیس والے کو دے دوں او رپانچ سو خود رکھ لوں تو کیا وہ پانچ سو میرے لیے حلال ہوں گے جب کہ اس آدمی کو نہیں پتہ کہ وہ پانچ سو میں نے رکھ لئے ہیں اور پندرہ سو پولیس کو دئے ہیں؟
3746 مناظرکیا کہتے ہیں علماء اور مفتیان کرام موبائل اور ڈیجیٹل کیمرہ کی تصویر کے بارے میں؟ ہمیں ایک مفتی صاحب نے بتایا کہ یہ جائز ہے کیوں کہ یہ تصویر کے حکم میں نہیں آتے۔
2796 مناظرانٹرویو میں غلط بیانی کرکے اسکالر شپ لینا
1768 مناظرجو لوگ مجھے تنگ کرتے ہیں کیا انھیں غنڈوں کو پیسہ دے کر پٹوانا صحیح ہے؟
جس كا اكثر مال حرام ہو اس كی ضیافت اور ہدیہ قبول كرنا كیسا ہے؟
1381 مناظرکیا اسلام میں خون کا عطیہ کرسکتے ہیں؟ کیا اپنے بدن کے کسی عضو کا عطیہ کرسکتے ہیں؟ بہت سے لوگ خون کا عطیہ کرنے کے لیے پوچھتے ہیں۔ آپ مہربانی کرکے اس کا جواب دے دیجئے۔
2982 مناظر