• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 7692

    عنوان:

    میں شطرنج کھیل کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ کیا اس کھیل کا بھی وہی حکم ہے جو کہ والی بال، فٹ بال، جمناسٹک، تائینکوانڈو، کار ڈرائیونگ، ویڈیو گیم وغیرہ کا ہے، یا اس کا گناہ دوسرے کھیلوں سے زیادہ ہے؟

    سوال:

    میں شطرنج کھیل کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ کیا اس کھیل کا بھی وہی حکم ہے جو کہ والی بال، فٹ بال، جمناسٹک، تائینکوانڈو، کار ڈرائیونگ، ویڈیو گیم وغیرہ کا ہے، یا اس کا گناہ دوسرے کھیلوں سے زیادہ ہے؟

    جواب نمبر: 7692

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1005=1005/م

    جمناسٹک اور تائینکوانڈو کون سے کھیل ہیں، ہمیں نہیں معلوم۔ والی بال اور فٹ بال وغیرہ اکر ساتر لباس پہن کر جسمانی ورزش کی غرض سے کھیلا جائے اور ہارجیت کی شرط نہ ہو اور نماز وغیرہ ضائع نہ ہو، تو کھیلنے کی اجازت ہے۔ ویڈیو گیم میں بعض اوقات تصویریں بھی ہوتی ہیں علاوہ ازیں اس میں تضیع اوقات بھی ہے، اس لیے یہ ناجائز ہے، شطرنج اگر ہارجیت کی شرط کے ساتھ کھیلا جائے تو حرام وناجائز ہے، ورنہ تضیع اوقات کی وجہ سے بہرحال مکروہ تحریمی ہے، پس بعض اعتبار سے شطرنج کا گناہ بعض دوسرے کھیلوں سے زیادہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند