• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 7441

    عنوان:

    جو شخص جادو ٹونا کسی دوسرے پر کرتاہے تو اس انسان کے لیے کیا تاکید ہے اوراس پر کیاگناہ ہوگا؟ (۲) اور اگر جادو ٹونا کسی اچھے کام کے لیے کیا جائے جیسے کہ کسی لڑکے کا دماغ بہت ہلکا ہے جو تھوڑی تھوڑی بات پر کسی پر بھی ہاتھ اٹھا دیتا ہے اور کئی مواقع ہوتے ہیں جیسے کوئی پاگل ہویا کسی کے اندر جن یا چڑیل جس کو کہا جاتا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1707=1465/ ب

    (1) وہ حرام کام کا مرتکب ہے اور فاسق و فاجر ہے، اور ظالم ہے۔

    (2) اگر قرآن وحدیث کے خلاف وہ کوئی عمل کرتا ہے تو اچھے کام کے لیے بھی ایسا عمل کرنا جائز نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند