• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 7397

    عنوان:

    کیا ہم گھر میں بلی کی پرورش کرسکتے ہیں؟ اور کسی نے مجھ سے کہا ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ) بلی پالتے تھے۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟

    سوال:

    کیا ہم گھر میں بلی کی پرورش کرسکتے ہیں؟ اور کسی نے مجھ سے کہا ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ) بلی پالتے تھے۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 7397

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1710=1511/ب

    جی ہاں بلی پال سکتے ہیں۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلی دیکھی تو آپ -صلی اللہ علیہ وسلم- نے انھیں یَا أبا ہُرَیْرَةَ کہہ کر پکارا، (اے بلی والے۔ اس وقت سے انھیں ابوہریرہ کہا جانے لگا۔ ممکن ہے انھوں نے پال رکھی ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند