• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 7278

    عنوان:

    کیا چھوٹے کچھوئے کو گھر میں مچھلی گھر میں پالنا درست ہے؟ (۲) جانور پالنے کے بارے میں کیا حکم ہے جیسے بندر، گلہری اورسانپ؟ کچھ مسلمان اپنے گھروں میں سانپ پالتے ہیں۔ (۳) اگر ہمارے بدن سے ناپاک کتا چھو جائے تو پاک ہونے کا کو ئی الگ طریقہ ہے؟ کھانے کے برتن وغیرہ اگر کتے کے جسم سے چھو جائے تو ان کو کیسے پاک کیا جائے گا؟ (۴)اگر گھر کی بلی چوہے کو کھا لے اوراس کے بعد پانی کے برتن سے پانی پی لے تو کیا پانی ناپاک ہوجائے گا؟اب یہ پانی کس مقصد کے لیے استعمال ہوسکتا ہے؟ اگر گھریلو بلی جائے نماز پر بیٹھ جاتی ہے جو کہ گھر کے باہر پھرتی رہتی ہے اور جائے نماز پر بیٹھ کر اپنا جسم صاف کرتی ہے تو کیا وہ جائے نماز پھر بھی پاک رہے گی؟ (۵) کیا بلی کا پالنا سنت شمار ہوگا، کیا یہ بات درست ہے کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بلی کو پسند کرتے تھے؟ (۶) مونث بلی کا آپریشن اس کی تولیدی صلاحیت کو (بچہ دانی) ختم کرنے کے لیے کرنے کا کیا حکم ہے تاکہ بلی زیادہ بچے نہ دے سکے؟کیوں کہ اس کے بچوں کی دیکھ بھال کرنا بہت زیادہ مشکل ہے اوروہ مالک پر ایک بوجھ بن جاتے ہیں اس لیے مالک بچوں کو باہر کردیتا ہے توکیا یہ گناہ تونہیں ہے؟ بہت سارے لوگ ملیشیا میں ایسا کررہے ہیں تاکہ وہ بلی کے بچوں کی دیکھ بھال کرنے سے یا ان کو باہر پھینکنے سے بچ جائیں۔ (۷)جب ہم بلی کودیکھتے ہیں کہ وہ ایک کبوتر کو کھانے کے لیے پکڑتی ہے توہمیں کیا کرنا چاہیے کیا ہمیں کبوتر کو بچانے کی کوشش کرنی چاہیے یا بلی کواس کو کھالینے دینا چاہیے؟ ایک مرتبہ میں نے بلی کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، لیکن کبوتر اتنا زیادہ کمزور تھاکہ اس کو بچایا نہیں جاسکااس لیے میں نے اس کو ذبح کردیا اور اس کو دفن کردیا۔ کیا میرا یہ عمل صحیح تھا یا غلط؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7278

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1155/ل=134/تل

    (۱) جی ہاں! درست ہے۔

    (۲) اگر مذکورہ بالا جانوروں سے انس حاصل کرنے کے لیے پالا جائے تو مباح ہے، البتہ ان کے چارہ کا خیال رکھنا ضروری ہوگا۔

    (۳) اگر اس کتے پر کوئی نجاست لگی ہوئی تھی اور پھر وہ آپ کے بدن کو چھوجائے تو بدن کو تین بار دھو ڈالنے سے بدن پاک ہوجائے گا اوراگر کپڑے سے مس کرجائے تو اس کو تین بار دھوکر ہربار نچوڑدیا جائے، کھانے کے برتن کتے کے جسم سے چھو جانے سے ناپاک نہیں ہوتے جب تک کہ اس کتے کے بدن پر کوئی ناپاکی نہ لگی ہو۔ البتہ اگر کتا برتن میں منھ ڈال دے تو اس کو تین مرتبہ دھو ڈالا جائے وعند أبي حنیفة یغسل من ولوغہ ثلٰثا بلا تعفیر کسائر النجاسات (حاشیة أبوداوٴد: ۱/۱۰)

    (۴) چوہے کے کھانے کے فوراً بعد اگر وہ پانی کے برتن سے پانی پی لیے تو وہ پانی ناپاک ہوجائے گا، اس کو نالے وغیرہ میں بہا دیا جائے، وھرة فور أکل فأراة نجس مغلظ وفي الشامي: حتی لو علمت النجاسة في فمھا تنجس (الدر المختار مع الشامي: ۱/۳۸۳) اگر بلی کے بدن پر کوئی نجاست نہ لگی ہو او روہ مصلے پر بیٹھ کر اپنا بدن صاف کرے تو اس سے مصلی ناپاک نہیں ہوگا بلکہ بال کو جھاڑکر اس پر نماز پڑھنا صحیح ہوگا اور اگر اس کے بدن پر نجاست لگی ہو تو وہ مصلی ناپاک ہوجائے گا اور اس کو دھونا ضروری ہوگا۔

    (۵) اگر بلی کا آپریشن کرکے اس کی تولیدی صلاحیت کو ختم کرنا ضرر کو دور کرنے کی وجہ سے ہو تو اس کی اجازت ہے، خصاء السنور إذا کان فیہ نفع أو دفع ضرر لا بأس بہ (عالم گیري: ۵/۳۵۷)

    (۷) کبوتر کو بچانے کی کوشش کرنی چاہیے، کبوتر کو نہ بچاپانے کی صورت میں آپ نے جو عمل کیا وہ درست کیا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند