• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 7117

    عنوان:

    میرا ایک دوست ہے جو کہ حلال اور حرام کا بہت خیال رکھتا ہے اور غریب لوگوں کی مدد بھی کرتا ہے اوردل بھی دکھاتا ہے اور نماز کی اہمیت بھی جانتا ہے لیکن نماز پڑھتا نہیں ہے۔ توکیا اس کی دوسری نیکیاں بیکار ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7117

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 815=815/ م

    جب آپ کا دوست، حلال وحرام کا بہت خیال رکھتا ہے تو غریبوں کا دل کیوں دکھاتا ہے، اور نماز کیوں نہیں پڑھتا؟ کیا یہ چیزیں حرام نہیں ہیں؟ اس کی دوسری نیکیاں بیکار تو نہیں ہیں، لیکن جب میزانِ عدل میں اس کے دونوں قسم کے اعمال (نیکی وبدی) تولے جائیں گے اورخدا نخواستہ اس کی بدی کا پلڑا جھک گیا، تو اس وقت اللہ کو کیا جواب دے گا؟اس لیے آپ کے دوست کو اللہ سے ڈرنا چاہیے، غریبوں کی دل آزاری سے باز آنا چاہیے اور پنجوقتہ نمازوں کی ادائیگی کا خوب اہتمام کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند