• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 69631

    عنوان: انٹرنیٹ بروڈ بینڈ سروس فراہم کرنا

    سوال: میں نے ایک بزنس شروع کیا ہے جس میں میں گاہکوں کو انٹرنیٹ بروڈ بینڈ سروس فراہم کرتاہوں، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ حلال نہیں ہے۔ براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 69631

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 928-1078/B=12/1437

    جس کمپنی نے آپ کو انٹر نیٹ چلانے کا کنکشن دیا ہے اگر اس کمپنی کی طرف سے دوسرے گاہکوں کو کنکشن فراہم کرنے کی اجازت دے رکھی ہے تو آپ معاوضہ لے کر گاہکوں کو کنکشن فراہم کرسکتے ہیں اور اگر صرف آپ کو کنکشن کی اجازت ملی ہے یعنی دوسروں کو دینے کی اجازت نہیں ہے تو آپ گاہکوں کو کنکشن نہ دیں آپ نے انٹر نیٹ بروڈ بینڈ سروس کی وضاحت نہیں کی ہے اگر آپ وضاحت فرماتے تو ہم بصیرت کے ساتھ جواب لکھتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند