• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 69485

    عنوان: جم كا سینٹر كھولنے والے كو كرایہ پر مكان دینا؟

    سوال: ایک مسلمان نے ہماری بلڈنگ کے تہ خانے میں ایک جم کھولاہے جس میں بہت ساری خواتین چھوٹا ڈریس پہن کر آتی ہیں اور ڈریس کو بدنام کرتی ہیں، کیا اس جم کی کمائی خواہ فیس ہو یا جم کا کرایہ ، حلال ہے یا حرام ؟

    جواب نمبر: 69485

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1127-1124/M=12/1437

    صورت مسئولہ میں اس جم کی کمائی او رکرایہ پر حرام کا حکم تو نہیں البتہ جم کھولنے والے پر لازم ہے کہ عورتوں کو بے پردہ ہوکر آنے اور مردوں کے ساتھ اختلاط سے منع کردیں، اگر عورتیں شرعی حدود کا خیال نہیں رکھتیں تو ان کو جم میں آنے پر پابندی لگادیں ورنہ جم کھولنے والے تعاون علی الاثم کے مرتکب ہوں گے اور آپ (مالک مکان) کو بھی چاہئے کہ جم والے کو ہدایت کردیں کہ ہماری بلڈنگ میں خلاف شرع کام نہ ہو۔ اگر جم والا شریعت کے مطابق کام نہ کرے تو کسی دوسرے شخص کو کرایہ پر دیدیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند