• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 69160

    عنوان: اپنی ذاتی ضرورت كے لیے آفس كا پرنٹر وغیرہ كا استعمال كرنا؟

    سوال: (۱) میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ کوہٹ سیمنٹ کمپنی(kohat cement company) میں ڈسپیچ آفس میں ہم جو نیئر آفیسر کی پوسٹ پر کام کرتے ہیں، اور کبھی کبھار ہم اپنے ذاتی استعمال کے لیے کاغذ، پرنٹر وغیرہ استعمال کرتے ہیں تو کیا شریعت کی روشنی میں اس کے استعمال کی اجازت ہے؟ (۲) ہم فیس اسکینر (face scanner)کے ذریعہ ڈیوٹی کے لیے داخل ہوتے ہیں جسے آفس کے ڈیوٹی ٹائم اور نماز کے وقت کے لیے نصب کیا گیاہے مگر میں مسجد کے لیے دوسرے راستے سے جاتاہوں جس کی آفس ٹائم میں اجازت نہیں ہے ۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ مسجد میں جانے کے لیے شریعت کے حساب سے مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 69160

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1142-1139/SN=12/1437 (۱) نہیں، اپنی ذاتی ضرورت کے لیے پرنٹر وغیرہ استعمال کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔ (۲) کمپنی کے ضابطہ کے خلاف دوسرے راستے سے آپ نہ جائیں۔ مناسب یہی ہے۔ (ن) آپ انتظامیہ سے بات کرکے اور اپنی مذکور فی السوال مجبوری بتا کر باضابطہ اجازت حاصل کرلیں پھر اس راستے سے جائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند