• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 69139

    عنوان: کیمرے والا موبائل استعمال کرنا کیسا ہے ؟

    سوال: (۱) کیمرے والا موبائل استعمال کرنا کیسا ہے ؟ (۲) اور مسجد یا مدرسہ میں سی سی کیمرے کا استعمال کر نا شریعت میں کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 69139

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1324-1331/L=11/1437 (۱) کیمرے والے موبائل سے اگر جاندار کی تصویر نہ لی جائے نہ ہی ویڈیو گرافی کی جائے اور دیکھی جائے تو فی نفسہ اس کے استعمال میں مضایقہ نہیں ہے۔ (۲) چونکہ سی سی کیمرے میں تصویر سازی پائی جاتی ہے اس لیے بلا ضرورت شدیدہ مدرسہ یا مسجد میں سی سی کیمرہ لگانا جائز نہیں؛ البتہ سخت مجبوری کی صورت میں لگانے کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند