• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 69021

    عنوان: آٹا پسوائی میں کاٹ لینا

    سوال: میرے ایک عزیز ہیں جنہوں نے آٹا اور دوسری کھانے کی چیزیں جو پیسی جاتی ہیں اس کی چکی لگا رکھی ہے، وہ جب کوئی چیزیں پیستے ہیں تو گاہک کی رضامندی سے کچھ پیسی ہوئی چیزیں بطور اجرت لیتے ہیں جسے وہ کٹ کہتے ہیں، جس سے وہ کاٹ لیتے ہیں پھر دوسری اجرت یعنی پیسے کم لیتے ہیں۔ اور اگر کوئی کٹ نہ دینا چاہتے ہوں تو پھر اس سے پیسے زیادہ لیتے ہیں۔ کیا ان کا یہ معاملہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 69021

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 833-833/B=11/1437 چکی والے آپ کے عزیز جو چیز چکی میں پیستے ہیں اس میں سے ان کے لیے کٹ لینا جائز نہیں، حدیث تفیز الطحان میں اس کی ممانعت آئی ہے، ان سے فرمادیں کہ پیسنے کی اجرت پیسوں کی شکل میں لے لیا کریں، یہ شکل جائز رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند