• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 6898

    عنوان:

    میں متحدہ عرب امارات میں رہتا ہوں، ہمیں کمپنی سال میں ایک مہینہ کی چھٹی دیتی ہے شرعاً کتنے عرصہ تک میں اپنی بیوی بچوں سے دور رہ سکتا ہوں؟ اگر بیوی ایک سال کی اجازت دے تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟ اگر کمپنی ایک سال سے کم مدت میں چھٹی کی اجازت نہ دے تو کیا میں یہ کام چھوڑدوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6898

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 721=721/ م

    بیوی اگر اجازت دے، تو چار ماہ سے زائد بھی بیوی سے دور رہ سکتے ہیں، ورنہ چار ماہ کے اندر بیوی کے پاس آنا، اور حق زوجیت ادا کرنا ضروری ہے، کمپنی اگر ایک سال سے پہلے چھٹی نہ دے، اور کام چھوڑنے کی وجہ سے غیرمعمولی پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہو، تو بیوی سے اجازت لے لیا کریں، یا بیوی کو ساتھ ہی رکھا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند