• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 68904

    عنوان: نئے طریقے کی ٹی وی اور ایل سی ڈی اور ایل ای ڈی كا بیچنا كیسا ہے؟

    سوال: آج کل ایک نئے طریقے کی ٹی وی اور ایل سی ڈی اور ایل ای ڈی (tv aur lcd aur led) نکلی ہے اس میں ٹی وی کا تار جوڑیں گے تو ٹی وی چلے گی اور کمپیوٹر کا تار جوڑیں گے تو کمپیوٹر چلے گا، لہذا ایسی چیزوں کا بیچنا حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 68904

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 962-940/Sd=11/1437 اگر یہ چیزیں کمپیوٹر کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہیں، تو ان کو فروخت کرنا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند