• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 68542

    عنوان: میوزک حلال یا حرام؟

    سوال: میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا میوزک حرام ہے یا نہیں؟ بچپن سے سنتا آرہا ہوں کہ حرام ہے، لیکن جاوید احمد غامدی کی ویڈیو دیکھ رہا تھا تو انہوں نے اس میں کہا کہ میوزک اورsketching (خاکہ بنانا ) حرام نہیں ہے۔ کیونکہ اللہ قرآن میں فرماتے ہیں کہ ”اے پیغمبر لوگوں کو بتادیں کہ میں نے کھانے پانی کے علاوہ صرف پانچ چیزوں کو حرام کیا ہے“ اور پھر اللہ نے گن دیے ہیں وہ چیزیں، اللہ فرماتے ہیں ”میں نے بدکاری کو حرام کیا ہے، میں نے حق تلفی کو حرام کیا ہے، میں نے لوگوں کی جان مال اور عزت کے خلاف کسی اقدام کو حرام کیا ہے، میں نے شرک کو حرام کیا ہے، میں نے اپنی طرف سے کسی چیز کو حرام قرار دینے کو حرام قرار دیا ہے، لیکن مجھے یہ بات ذرا درست نہیں لگی، کیونکہ میں نے طارق جمیل صاحب کے بیانات سنے ہیں اس میں انہوں نے کہا تھا کہ میوزک حرام ہے۔ https://www.facebook.com/javedahmadghamidi/videos/1040247362685881/ مجھے دوست نے یہ ویڈیو بھیجا کہ جس میں میوزک کو جاوید غامدی صاحب حلال کہہ رہے ہیں، میری دوست کے ساتھ بحث بھی ہوئی اس معاملہ پر لیکن وہ نہیں مانا۔ براہ مہربانی مجھے بتادیجئے کہ کیا میوزک حرام ہے؟ اور اگر حرام ہے تو کوئی مضبوط سی دلیل دے دیجئے اور اگر ہو سکے تو کوئی حوالہ بھی دے دیجئے گا تاکہ میں اس دوست کو سمجھا سکوں۔ میں آپ کا شکر گذار ہوں گا۔

    جواب نمبر: 68542

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1248-1148/B37=01/1438

    میوزک بلا شبہ حرام و ناجائز ہے نہی النبي صلی اللہ علیہ وسلم عن المزامیر الخ۔ دوسری حدیث میں ہے الغناء یورث النفاق اور ایک حدیث میں ہے ہر باجے کے ساتھ شیطان ہوتا ہے، چوتھی حدیث میں آیا ہے بعثت لأمحو المعازف میں باجے کو مٹانے کے لیے پیدا کیا گیا ہوں کل لہو حرام ہر لہوو لعب حرام ہے باجہ بھی اسی لہوو لعب میں داخل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند